وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کردیا اور پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے لیے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔
دھیان رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود گندم کا ریٹ 3200 روپے من مل رہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔