ایران صدارتی انتخابات، 3 امیدواروں کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد
تہران: ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ایرانی صدارتی دوڑ میں شامل 4 امیداروں میں سے 3 امیدواروں نے قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو جیت کی مبارک باد دے دی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی بغیر نام لیئے جیتنے والے امیدوار کو مبارک باد پیش کر دی۔
ایران کے واحد اصلاح پسند صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی نے قدامت پسند امید وار ابراہیم رئیسی کو پیغام میں جیت کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ان کی حکومت قوم کے لیے سکون اور خوش حالی لائے گی۔
دیگر 2 صدارتی امیدواروں محسن رضائی اور امیر حسین غازی زادے ہاشمی نے بھی ابراہیم رئیسی کو مبارک باد ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کےحل کے لیے ابراہیم رئیسی مضبوط اور مقبول حکومت بنائیں گے
ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی متوقع صدر کو جیتنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ واضح ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ کس نے حاصل کیئے ہیں۔
ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔