آذربائیجان کے صدر کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں، الہام علیوف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رہے۔
آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔