پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کا کامیاب ریسکیو آپریشن!
کراچی: کھلے سمندر میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے ماہی گیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کو اطلاع ملی کہ المرتضیٰ نامی لانچ کھلے سمندر میں پھنسی ہوئی ہے، جس پر پی ایم ایس اے کے سمندر میں روٹین پر مامور بحری جہاز کو ٹاسک دیا۔
جہاز نے موقع پر پہنچ کر کشتی کو مدد فراہم کرتے ہوئے 16 ماہی گیروں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔