مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اگلے ماہ پاکستان پہنچیں گے

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔
نواز شریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے، اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔
نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئندہ 3 ہفتوں میں رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن آئیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے حتمی پروگرام پر بھی غور کرے گی، مسلم لیگ پارٹی قائد نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی اور والہانہ استقبال کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر سے متعلق حالیہ فیصلے سے نواز شریف کے مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
نواز شریف کے وکلا نے ان کی وطن واپسی پر قانونی دفاع کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں جب کہ شہباز شریف بھی واضح کرچکے کہ نواز شریف کی 5 برس کی نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔