وزیرِاعظم شہباز 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
دوحہ: پاکستان کے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کررہے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
قطر میں وزیرِاعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہوجائے گا۔