ڈیجیٹائزیشن ضروری، 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: ملکی ترقی کے لیے پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ترجیحات قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اگر صنعت اور زراعت کو بحال کرنا ہے تو پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی، جس میں بجلی کی قیمتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات کو بڑھانا دیوانے کا خواب ہوگا، ایف بی آر کی بحالی کے بغیر نہ تو مالی گنجائش نکلے گی اور نہ قوم آگے ترقی کرسکے گی۔
وزیراعظم نے گورننس میں بہتری کے لیے ڈیجیٹائزیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے پاس اختیار ہے، اپنے آپ کو پیپر لیس کریں، ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے متحرک ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے تو کیپٹن سمیت آپ کو بھی کریڈٹ ملے گا، ہمیں 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔