قوم دہشت گردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِاعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شہباز شریف میرعلی، شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے گھر چکلالہ اور کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ گئے۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔