وزیراعظم عمران خان آج بجٹ اجلاس سےخطاب کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں ہوگا۔
وزیراعظم سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر آفس نے اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حزب اختلاف وزیراعظم کی تقریر میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے حکومت نے حکمت طے کی ہے جس کے تحت وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے معاملات طےکیے جائیں گے۔
گذشتہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔ فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ آئے جب کہ 138 ووٹ تحریک کے خلاف آئے۔
قومی اسمبلی میں آٹھ ہزار چارسو ستاسی ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا۔
پانچ منٹ سے لمبی فون کال پر پچھہتر پیسے ٹیکس لگ گیا ، ایک ہزار سی سی تک مقامی گاڑیوں پر سیلزٹیکس میں کمی، پراویڈنٹ فنڈ اور درآمدی ڈیری مصنوعات پر اعلان کردہ ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے۔
نوسو ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ اور پانچ ہزار آٹھ سو انتیس ارب روپے کے ٹیکس ریونیو ہدف کی بھی منظوری دی گئی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔