وزیراعظم ایک روزہ دورے پر خیبرپختونخوا پہنچ گئے
پشاور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ عمران خان کاشت کاروں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے، گومل زرعی یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی شیڈول ہے۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں میں کسان کارڈ کی تقسیم اور گومل زرعی یونیورسٹی کی عمارت کے افتتاح کے منصوبے زرعی خود کفالت کی جانب تاریخی اقدامات ہیں، زرعی یونیورسٹی سے نوجوانوں کو تعلیم و تحقیق کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے، کسان کارڈ صوبائی حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ کی طرح کسان کارڈ عوامی خدمت کے خواب کی تعبیر ہے، کسان کارڈ پر کاشت کاروں کو کھاد، زرعی ادویہ اور مشینری رعایتی نرخوں پر ملیں گی، دوسرے مرحلے میں کارڈ پر آسان زرعی قرضہ جات اور فصلوں کی انشورنس کی سہولتیں دی جائیں گی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ سے زائد کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے، سہولتوں کی فراہمی سے کاشت کار خوش حال ہوگا۔