قوم کو این سی او سی کے اقدامات پرفخر ہے: وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو این سی او سی کے بروقت اقدامات پرفخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارتنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، اسد عمر نے این سی او سی کی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی، عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این سی او سی نے بروقت اقدامات کیے، کورونا صورتحال میں این سی اوسی نے اہم کردارادا کیا۔
مندر کی تعمیر، وزیراعظم کی اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی ہدایت
خیال رہے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کردہ اس سینیٹر کو سو روز مکمل ہو گئے۔