بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، بحری جہاز کے شعبے کو نئی زندگی دینے کے لیے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دی گئی، یقینی بنائیں گے پاکستان اپنی سمندری صلاحیتوں پر پورا اترے۔


واضح رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگرانداز ہونے کے لیے ترجیج دی جائے گی، نجی شعبے کے لیے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔
علی زیدی کا کہنا تھا پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندرگاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظرانداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کے لیے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔