عمران نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں واضح کمی کی، شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ پورا کیا، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف اور اخراجات میں واضح کمی کی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 2018 میں عملہ 552 جب کہ اب 68 فیصد کمی کے بعد صرف 180 افراد پر مشتمل ہے، 2018 میں 50.9 کروڑ خرچ کیے گئے، موجود حکومت نے 31.6 کروڑ روپے خرچ کیے، اخراجات میں 38 فیصد کمی کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔