پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیا گیا
کراچی: پیر محمد شاہ کو پھر سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔