پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ!
کراچی: سی اے اے نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے، جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔
حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کے لیے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17 پائلٹس کو 2019 میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔
پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160 سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔