پی آئی اے، اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی!
کراچی: قومی ایئر لائن نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکیج متعارف کراتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔
قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کردیا۔
کرایوں میں پُرکشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔