سندھ میں فائزر ویکسین کی ضلعی سطح پر تقسیم شروع

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فائزر ویکسین کی ضلعی سطح پر تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔
حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایس آئی یو ٹی کو فائزر ویکسین کے 3 ہزار ڈوز فراہم کیے گیے ہیں جبکہ ڈاؤیونیورسٹی اوجھا اسپتال کو 2 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔
حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول اسپتال کو 2 ہزار 5 سو، جناح اسپتال کو 1ہزار 5 سو ڈوز جبکہ گمس گمبٹ اسپتال کو 1 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔
حکام محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ لمس جامشورو اسپتال اورسول اسپتال لاڑکانہ کو 1 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کوفائزر ویکسین کے 12 ہزار ڈوز ملے ہیں، فائزر ویکسین انتہائی کم قوت مدافعت، جگر، گردے، کینسر کے مریضوں کو لگائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی میڈیکل سمری لے کر ان مراکز پر جاکر ویکسین لگواسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔