پٹرول ڈیڑھ اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے جب کہ ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن تک پرائیویٹ سیکٹر کے لیے چینی کی درآمد کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جون کے اختتام تک بھارت سے کاٹن کی درآمدات کی بھی اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر خود کھڑی ہے اس کے استحکام کے لیے ڈالر نہیں جھونک رہے، پارلیمنٹ میں عوامی نمائندگان سے رابطہ رہے گا، عوام کے ووٹ سے آیا ہوں، واپس عوام میں جانا ہے۔