وفاقی کابینہ اور افسران کے پٹرول کوٹے میں کٹوتی کا فیصلہ
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے فری پٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔ اسی قسم کا اقدام کے پی کے میں بھی کیا گیا ہے۔