پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، سمری منظور

کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔