ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا جم غفیر

لندن: برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے عوام کے لیے آخری دیدار کا منظر دیدنی تھا، لوگوں کا جم غفیر اپنی چہیتی ملکہ کو آخری بار سلام پیش کرنے کے لیے موجود تھا۔ ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہوگئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

دھیان رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسوم کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔