پشاور، ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار!

پشاور: کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریز اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اور کورونا وائرس سے انسانی جانوں کو بچانے کی غرض سے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہاشم بابر نے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاور کو دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔