پسوڑی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا بن گیا
کراچی: پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شائے گل کا گایا عالمی شہرت یافتہ گانا پسوڑی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گیت بن گیا۔
گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پسوڑی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار پایا۔
یہ گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے رواں سال ریلیز کیا گیا تھا، جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔
خیال رہے کہ پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب پر ریلیز کے 10 ماہ کے دوران اب تک 457 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔