زرداری و دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی!

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی پیش نہ ہوئے جب کہ ان کے معاون وکیل نے زرداری کے استثنیٰ کی درخواست دی، جسے منظور کرلیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست کے خلاف دلائل دینا تھے، لیکن فاضل عدالت کے جج کی مصروفیت کے باعث بغیر کارروائی کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔