اسنوکر میں بھی پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح

بینکاک: پاکستان کی بھارت کے خلاف مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پچھلے ہفتوں باکسنگ میں پاکستانی باکسر نے بھارتی باکسروں کو دھول چٹائی وہیں اسنوکر میں بھی پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔
بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دے دی۔
پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔
اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ سے ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔