پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار
کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی کے حکام کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔
راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔