ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 32 مسافر جاں بحق
تہران: سندھ کے شہر لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 32 زائرین جاں بحق ہوگئے۔
سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہوگئے۔
حادثے میں 32 زائرین جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔
زائرین کی دوسری بس گوادر ایران سرحدی پٹی کے علاقے رمدان میں ہے جو ایرانی شہر یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔