تھیلیسمیا میجر کا شکار پاکستانی بچی عائزہ کا چین میں کامیاب علاج

بیجنگ: تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا 4 سالہ پاکستانی بچی عائزہ کا چین میں کامیاب علاج ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تھیلیسیمیا میجر کے علاج میں CS-101 نامی بیس ایڈیٹنگ دوا استعمال کی گئی، بچی کا چین میں تیار کردہ جین ایڈیٹنگ دوا سے کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا، جس کے بعد بچی اب نارمل زندگی گزار سکے گی جب کہ یہ ٹیکنالوجی پہلی بار کسی غیر ملکی نابالغ پر استعمال کی گئی۔
اسپتال انتظامیہ نے بچی کی صحت یابی کی خوشی میں اسپتال میں تقریب کا انعقاد بھی کیا۔
انتظامیہ کے مطابق بچی علاج کے لیے جنوری میں والدین کے ہمراہ شنگھائی پہنچی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق اب تک عائزہ سمیت 4 مریضوں نے یہ تھراپی حاصل کی ہے، جین ایڈیٹنگ تھراپی کی کامیابی پر دنیا بھر میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے امید کی کرن جاگ اُٹھی ہے۔