پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد
پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔
عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
تقریب 31 جنوری کو ہوگی۔ عروج کی نامزدگی پر حدیقہ کیانی نے انہیں مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کا گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
Yes!!! Our very own @arooj_aftab has made music history by being nominated by the @RecordingAcad for Best New Artist! This is a very proud moment for our nation.
To celebrate, listen to Arooj’s tracks on her YouTube page right here https://t.co/dfPOalSOr2
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) November 23, 2021
جبکہ پاکستانی اسٹار علی ظفر نے بھی ٹوئیٹ میں پاکستان نژاد گلوکارہ کو سراہتے ہوئے ان کی قابلیت کا اعتراف کیا ہے۔
Feel proud Pakistan. #AroojAftab a brilliant Pakistani singer/musician has been nominated for the #GRAMMYs
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 25, 2021
37 سالہ پاکستانی عروج آفتاب نے لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا،اس کے بعد امریکہ کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔
عروج نے بھی گریمی کے لیے اپنی نامزدگی کی خبر پر حیرت اور خوشیکا اظہار کیا ہے۔
Shock awe and happiness
— arooj aftab (@arooj_aftab) November 24, 2021