پاکستان کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم!

اسلام آباد: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ایک جائز مقصد کے لیے ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

خیال رہے کہ گیارہ روز جاری رہنے والی جنگ میں 232 فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوٗے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔