پاکستان اسٹاک ایکسچینج: زبردست تیزی، 4700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار کی حد عبور کرگیا جو اَب تک کی ریکارڈ بلندی ہے۔
اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 4748 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 878 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
نئے سال کے تیسرے کاروباری دن اب تک 100 انڈیکس 9000 سے زائد پوائنٹس بڑھ چکا ہے، 100 انڈیکس 10 دسمبر 2025 کو پہلی بار ایک لاکھ 70 ہزار ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس میں 2600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 34 پر بند ہوا تھا۔