کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک

کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، تمام دہشت گرد مار گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچیج پر حملہ کیا، جس میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت چار افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
حملہ صبح 10 بجے ہوا، چار دہشت گردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں، جنھیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس اور رینجرز اہل کار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ ایک دہشت گرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں مارا گیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے، ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔