ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا منفرد انداز میں اعلان

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان کردیا گیا ہے، اس انداز نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ارکان کی تصویر کے ساتھ نام بتائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔


قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو بچوں انگس اور ماٹلڈا کے ذریعے پریس کانفرنس کرکے کروایا تھا، اس امر نے دنیا بھر کے شائقین کو حیرت زدہ کردیا تھا، یہ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور نرالا واقعہ تھا جسے خوب سراہا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔