پاکستان کی جانب سے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے افضان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔
افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے پاکستان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نے چمن سیکٹر کی دوسری جانب اپنی سرزمین پر فضائی آپریشن سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو اپنی سرزمین پر اقدام کے حق پر مثبت جواب دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فوجیوں اور آبادی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری پیشگی اقدامات کیے، پاک فضائیہ نے افغان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ کیا اور نا پیغام رسانی کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم خودمختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لیے خود افغان حکومت کےحق کو جائز تصور کرتے ہیں، افغان نائب صدر کے الزامات بے بنیاد اور افغان قیادت میں افغان عوام کی منشا کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی ٹریک کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا