پاکستان ریلویز کو عید ایام میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن ہوئی

لاہور: لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عیدین کے موقع پر وقت گزارنے کے لیے بڑی تعداد میں ٹرینوں کا سفر کرتے ہیں۔ اس سال عیدالفطر پر پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد آمدن ہوئی۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے کی ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا، بہتر سہولتیں اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے، دونوں پر کام کررہے ہیں، اگلے تین سال میں کراچی سے روہڑی ٹریک مکمل اپ گریڈ کر دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔