پاکستان میں بجلی کی طلب 23527، پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے، وزارت توانائی

اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے۔
وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بجلی کی طلب و رسد کی صورت حال کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23527 میگاواٹ تھی اور بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔