پاکستان کا برطانیہ سے نواز کی واپسی کا مطالبہ!
اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
اس ضمن میں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے، تاہم سیاسی تقاریر پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔