پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین وینیو ہے، انگلش کرکٹر ٹیمل ملز

انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین وینیو قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں ٹیمل ملز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، کرکٹ کے لیے پاکستان ایک بہترین وینیو ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کھیلے ہیں۔
انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ای سی بی کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا، تاہم امید ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذاتی طور پر پاکستان جانے کا خواہشمند ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔