پاکستان آئیڈل کے ججز مجھ جیسے سینئرز ہونے چاہیے تھے، سنگیتا

کراچی: سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں ان جیسے سینئرز کو شامل کرنا چاہیے تھا۔
حال ہی میں سنگیتا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس میں ان سے میوزیکل شو پاکستان آئیڈل کے ججز سے متعلق سوال کیا گیا۔
سنگیتا سے فواد خان کو بطور جج شامل کیے جانے پر کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ شو کے ججز میں راحت فتح علی خان کو شامل کیے جانے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا، یہ فیصلہ کمال تھا لیکن باقی ججز کے لیے کسی سینئر کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جیسے کہ میں۔
سنگیتا نے کہا میں کتنی سینئر ہوں، تقریباً 100 فلموں کے گانے بنوائے ہیں تو مجھے ججز میں شامل کرنا چاہیے تھا، میرے سارے گانے ہٹ ہیں۔
ہدایت کارہ نے شکوہ کیا کہ جنہوں نے ججز کا انتخاب کیا، انہیں ہم جیسے لوگ دکھائی نہیں دیتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔