پاکستان گرے لسٹ سے ضرور نکلے گا، شبلی فراز

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل پر اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔
سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد کی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے اور پاکستان گرے لسٹ سے ضرور نکلے گا۔


اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا، ملک دشمن عناصر اور بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔