حکومت کی معاشی پالیسیوں پر پاکستان بزنس کونسل کا اظہاراعتماد
اسلام آباد: حکومت کی معاشی پالیسیوں پر پاکستان بزنس کونسل نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفدنے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پی بی سی کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفد نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مفید تجاویز دیں، حکومت کاروباری طبقے کے تعاون اور عوام کی حمایت سے معاشی چیلنجوں پر قابو پالے گی۔