دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو پچھاڑ کر پاکستان نے سیریز جیت لی

کیپ ٹائون: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 97 رنز کی اننگ کھیلی۔ ٹونی ڈی زورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈوسین 23، مارکرم 21، کپتان ٹیمبا بووما 12، ژورن فورٹین 9، مارکو جینسن 3، کوینا مافاکا 1 اور اینڈائل فیلوکوایو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25، شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رؤف 6، ابرار احمد 4 اور عبداللہ شفیق 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جینسن نے 3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔