پاک فوج: 3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی اور تعیناتی

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کردی۔
لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، جن کا تبادلہ کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفیٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔