ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان آج آمنے سامنے ہوں گے
بھارت اورنیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اب افغانستان نشانے پر ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان آج آمنے سامنے ہوں گے.
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے دبئی میں بھرپور ٹریننگ کی ہے اور شاہین ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان اورافغانستان اب تک صرف ایک ٹی20 میچ میں آمنے سامنے آئے ہیں۔2013 میں شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری۔ پاکستان نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
اس سے قبل افغانستان کے سپنرز نے شارجہ کے میدان میں سکاٹ لینڈ کو صرف 60 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔