یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی دستاویزی فلم جاری

لاہور: یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکومنٹری جاری کردی۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر ڈاکومنٹری “میں تیار ہوں” جاری کر دی جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ نے مختصر دورانیے کی یہ دستاویزی فلم تیار کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔