پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے سپرد

ہری پور: وزیراعظم نے پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی۔
عمران خان نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور زبیدہ جلال بھی ہمراہ تھے، وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا اور وزیراعظم کو پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے پاکستانی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے بھی کیے۔


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے اہم دن ہے، ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا گیا، سیف وینٹ کا پہلا بیج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے سپرد کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔