پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے شروع ہوگی

لاہور: پاکستان کی میزبانی میں بنگلادیش کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے شروع ہوگی۔
پی سی بی نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو ہوگا اور سیریز کا دوسرا میچ 30 مئی کو جب کہ آخری میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی حکام کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔