چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی کھل گیا

چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی کھول دیا گیا، جس کے بعد دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بھی بحال ہو گئی۔
کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ بابِ دوستی گڈز ٹرانسپورٹ دو طرفہ ٹریڈ کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رات کےاوقات میں دونوں جانب کسٹم کے عملے کی دستیابی کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے افغان ٹرانزٹ، پھل و سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کی پیدل آمد و رفت بھی شروع ہو گئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
پاکستان پر وعدہ خلافی کا الزام ، طالبان نے چمن بارڈر سیل کر دیا
واضح رہے کہ افغان حکام نے اعتراضات کی وجہ سے 5 اکتوبر کو بابِ دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔
گزشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈ یونینز کے درمیان بابِ دوستی کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔