وائس آف سندھ کے تحت قوالی کی عظیم الشان محفل کا انعقاد

کراچی: وائس آف سندھ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محفل قوالی کا انعقاد، صابری برادرز کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔


پیٹرن انچیف عبدالغنی دادا بھوائے کی سرپرستی میں وائس آف سندھ کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کی رہنمائی میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے قوالی کی خوب صورت محفل سجائی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد موجود تھی۔


اس محفل میں صابری برادرز نے شاندار اور لازوال قوالیاں پیش کرکے حاضرین محفل کے دل جیت لیے، شرکا کی جانب سے خوب داد کی صورت صابری برادرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہ محفل رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔


آخر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر وائس آف سندھ ڈاکٹر عمیر ہارون نے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔