لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن جماعتیں بُری طرح بے نقاب ہوگئیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئیں اور عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آشکار ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی۔
حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا۔